
bidvertiser
بلاگ کا کھوجی
موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
دلچسپ معلومات : زبردست اور حیرت انگیز معلومات پر مبنی اردو پیج ہے
Powered by Blogger.
Translate
Pages
دلچسپ معلومات
Tuesday, June 28, 2016
درویشوں کے حکمت بھرے اقوال
Unknown
11:26 AM
0
comments


درویشوں کے حکمت بھرے اقوال
آج اپنے دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو بزرگوں کے حکمت بھرے اقوال سناتے ہیں ان کے صیحح ادراک کے لئے ان کو بار بار پڑھنا ضروری ہے۔
1۔ مصیبت کے وقت تو اللہ تعالیٰ کا پتہ چل جاتاہے لیکن جب وہ ختم ہوتی ہے تو کہتے ہیں راستہ کدھر ہے۔
2۔ اگرچہ تو بیکار پتھر مرمر ہے لیکن کسی صاحب دل کے پاس پہنچے گا تو گوہر بن جائے گا۔
3۔ تقرب کے لئے اوپر نیچے جانا نہیں ہے اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کے لئے اپنے وجود کی قید سے لوٹنا ہے۔
4۔ تو اللہ کو بھی چاہتا ہے اور ذلیل دنیا کو بھی یہ خیال پاگل پن اور محال بات ہے۔
5۔ جو اللہ تعالی کے سامنے سر رکھ دے وہی بادشاہ ہے۔ اس خاکی دنیا کے علاوہ اللہ اپنے مقرب بندوں کو سینکڑوں سلطنتیں عطا کر دیتا ہے۔
6۔ عشق آگیا تو عقل بیچاری بیکار ہو گئی۔ سورج نکلا تو شمع کی کو ئی حقیت نہ رہتی۔
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
عشق پہ اعمال کی بنیاد رکھ
7۔ جب آسمان سے پانی برستا ہے تو زمین پر پھول اور غنچے کھلتے ہیں اور جب اللہ کی محبت یا خوف سے آنسو جاری ہوتے ہیں تو اللہ کی رحمت برستی ہے۔
8۔ سو کتابوں اور اوراق کو آگ میں ڈال اپنے دل کا چہرہ دلدار کی جانب کردے۔
9۔ عقل اور عشق میں یہ فرق ہے کہ عقل کا راستہ ہیچ کے سوا کچھ نہیں اور عشق کا راستہ اللہ کے راستے کے سواکچھ نہیں۔
10۔ ہر شخص اگر پہلے ہی اپنا عیب دیکھ لیتا تو اپنی اصلاح سے کب کا فارغ ہوچکا ہوتا۔
11۔ اگر کوئی عیب تجھ میں نہیں تو اس پر مطمئن نہ ہوجا ہوسکتا ہے کہ وہ عیب تجھ میں ظاہر ہو جائے۔
12۔ جب تک کوئی شخص اپنے آپ کو حق تعالیٰ کی صحبت میں فنا نہ کر دے اسکو بارگاہ الٰہی میں بازیابی حاصل نہیں ہوگی۔
13۔ جب اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ دوستی کرنا چاہتا ہے تو ہمارا میل یعنی رجحان آہ و زاری کی طرف کر دیتا ہے۔
14۔ مصطفےٰ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے چہرے کا آئینہ ہیں۔ ان میں رب کریم کی ہر صفت منعکس ہے۔کیونکہ حقیقی اللہ والے ہی وہ ہیں جن کے چہرے پر نظر پڑتے ہی اللہ یاد آجائے۔
15۔ اللہ تعالی نے ہر فرد کو ایک خدمت عطا کی ہے جو اسکی استعداد کے مطابق ہے اور آزمائش کے لئے ہے۔ اس لئے آزمائش میں صبر ضروری ہے۔
16۔ عشق ایسا شعلہ ہے کہ جب وہ بھڑکتا ہے تو معشوق(حقیقی) کے سوا تمام چیزوں کو جلا ڈالتا ہے۔
17۔ روح کی تاثیر باخبری ہوتی ہے جس کو یہ زیادہ حاصل ہے وہ اللہ والا ہے۔
18۔ بدن روح سے ہے اور روح بدن سے دور نہیں۔ لیکن کسی کے لئے روح کو دیکھنے کا دستور ہی نہیں۔
19۔ جب قضا آتی ہے تو خرگوش کے ہاتھوں شیر کو بھی مات ہو جاتی ہے۔اس لئے غرور صرف اللہ کی ذات کے لئے ہی ہے۔
20۔ مایوسی وہ آخری نتیجہ ہے جہاں ہمیشہ بزدل پہنچتا ہے۔
21۔ ہنسو ضرور لیکن اتنا کے رونے کی نوبت نہ آئے۔
22۔ اگر کچھ لینے کی خواہش ہو تو بزرگوں کی دعا لو۔
23۔ اگر کچھ دینے کی خواہش ہو تو اللہ کی راہ میں دو۔
24۔ حق پر چلنے والوں کا پاؤں شیطان کے سینے پر ہوتا ہے۔
25۔ جو علم کو دنیا کمانے کے لیے حاصل کرتا ہے علم اس کے قلب میں جگہ نہیں پاتا۔
26۔ جب خلقت کے پاس آؤ تو زبان کی نگہداشت کرو۔
27۔ بعض اوقات اللہ کا بندے کی درخواست کو قبول نہ کرنا بندے پر شفقت کی وجہ سے ہوتا ہے۔اس لئے دعا قبول نہ بھی ہوتو اس سے مانگتے رہنا چاہیئے۔
28۔ تین کام کسی کے دل میں آپ کی عزت کو بڑھاتے ہیں ۔سلام کرنا۔کسی کو جگہ دینا۔اچھے نام سے پُکارنا
29۔ خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش رہے ۔
30۔ بد ترین شخص وہ ہے جو توبہ کی امید پر گناہ کرے۔
اے میرے پیارے اللہ ہمیں اپنے عشق کے سمندروں میں سے ایک قطرہ عطاء فرما جو تیرے علاوہ ہمیں سب سے بے نیاز کردے۔

اس تحریر کو
دلچسپ معلومات
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔