صحراؤں کے بارے کچھ دلچسپ حقائق
صحراؤں میں دور دور تک ریت ہی
ریت ہوتی ہے۔ جس میں دلچسپی کی شائد کوئی چیز نہ ہو۔ لیکن دنیا بھر میں
موجود صحراؤں کے بارے میں اگر جاننے کی کوشش کی جائے تو ایسے دلچسپ حقائق
سامنے آتے ہیں جن سے عام انسان ناواقف ہیں ۔ آئیے آج اپنے دلچسپ معلومات
پیج کے دوستوں کو صحراؤں سے متعلق چند ایسی ہی دلچسپ باتیں بتاتے ہیں جو
یقیناُ آپ کے علم میں اضافے کا باعث بنیں گی-
1- اگر خلا سے اپنی زمین کو دیکھیں تو زیادہ تر حصہ نیلے پانی پر مشتمل نظر آتا ہے۔ اسی طرح ہماری زمین کے خشک حصے میں سے ایک تہائی حصہ جزوی طور پر صحراؤں پر مشتمل ہے-
2۔ الاسکا میں واقع ایک صحرا 45 میٹر بلند ریت کے ٹیلوں پر مشتمل ہے اور اسے Great Kobuk Sand Dunes کے طور پر جانا جاتا ہے-
3۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہونے کا اعزاز
انٹارٹیکا کو حاصل ہے۔ جوکہ پورا سال ٹھنڈا رہتا ہے۔ لیکن دنیا کا سب سے
بڑا گرم صحرا صحارا ہی ہے۔ جس پر ایک پوری پوسٹ اس دلچسپ معلومات پیج پر
موجود ہے۔
4۔ زمین کا 1 لاکھ کلومیٹر سے زائد کا رقبہ ہر سال جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث صحرا میں تبدیل ہوجاتا ہے-
5۔ صحارا صحرا کا 20 فیصد سے بھی کم حصہ ریت پر مشتمل ہے- باقی حصے میں پہاڑ٬ بجری اور چٹانیں پائی جاتی ہیں-
6۔ لبنان مشرقِ وسطیٰ کا وہ واحد ملک ہے جہاں کوئی صحرا موجود نہیں-
7۔ اقوام متحدہ کے مطابق 100 سے زائد ممالک کے 1 بلین افراد کو ریگستانوں سے خطرات لاحق ہیں-
8۔ صحارا صحرا نیویارک اور لاس اینجلس کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ دور تک پھیلا ہوا ہے-
9۔ چلی میں واقع اٹاکاما صحرا کے چند حصوں پر کبھی بھی بارش نہیں ہوئی- یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کا خشک ترین مقام قرار دیا جاتا ہے-
10- صحراؤں میں موجود کیکٹس کے متعدد اقسام زہریلی ہوتی ہیں-
11۔ ہر سال چین کا 2500 اسکوائر کلومیٹر کا رقبہ صحرا میں تبدیل ہوجاتا ہے
اور اس کی وجہ دنیا کے مختلف حصوں میں اٹھنے والے مٹی کے طوفان ہیں-
12۔جبکہ یونائٹیڈ نیشن کے مطابق پوری دنیا میں 46000 سکوئر میل کا قابل
کاشت ایریا ہر سال موسمی تبدیلیوں اور جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے بنجر بن
کر صحرا میں تبدیل ہوجاتاہے۔
12۔ ایک صحرا صرف 6 گھنٹے میں ہی سورج سے اس سے بھی زیادہ توانائی حاصل کرلیتا ہے جتنی کہ تمام انسان پورے سال میں حاصل کرتے ہیں-
13۔ دنیا کے 30 ممالک ( زیادہ تر افریقی ممالک ) کا 75 فیصد حصہ صحراؤں پر مشتمل ہے-
14۔ اگرچہ انٹارٹیکا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے لیکن یہ دنیا میں موجود میٹھے پانی کے ذخائر کا 75 فیصد حصہ بھی رکھتا ہے۔
15۔ صحرا کے کچھوے ایک سو سال تک زندہ رہتے ہیں۔
16۔ صحرا کے زیادہ تر جانور رات کو اپنے بِلوں سے باہر نکلتے ہیں۔ کیونکہ دن کو صحرا میں گرمی کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے۔
17۔ صحرا کے اکثر جانور پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے اپنے کھانے میں سے ہی پانی کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔
18۔ صحراؤں میں مختلف معدنیات کے علاوہ سونا چاندی کاپر اور ہیرے بھی موجود ہوتے ہیں۔
تو آپ کوکونسی معلومات سب سے حیران کن لگی؟
نوٹ: میں نے پیج کا اڈریس تبدیل کردیا ہے۔ نیا آسان اڈریس نوٹ کرلیں۔ شکریہ
bidvertiser
بلاگ کا کھوجی
موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
دلچسپ معلومات : زبردست اور حیرت انگیز معلومات پر مبنی اردو پیج ہے
Powered by Blogger.
Translate
Pages
دلچسپ معلومات
Sunday, May 8, 2016
صحراؤں کے بارے کچھ دلچسپ حقائق
Unknown
2:57 PM
0
comments


اس تحریر کو
دلچسپ معلومات
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔