
bidvertiser
بلاگ کا کھوجی
موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
دلچسپ معلومات : زبردست اور حیرت انگیز معلومات پر مبنی اردو پیج ہے
Powered by Blogger.
Translate
Pages
دلچسپ معلومات
Friday, May 13, 2016
بُراق کے بارے دلچسپ معلومات
Unknown
3:02 PM
0
comments


بُراق کے بارے دلچسپ معلومات
آج اپنے دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو براق کے متعلق کچھ معلومات فراہم کرتے ہیں۔
براق عربی سے ماخوذ لفظ ہے جو برق سے بنا ہے جس کا مطلب تیزی ہے۔ جیسے ہماری اردو میں بجلی کو برقی رو بھی کہتے ہیں۔
براق وہ سواری جس پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شبِ معراج میں سواری کی تھی۔ اور جنت میں بھی مومنین کو یہ سواری عطا کی جائے گی۔ قرآن میں اس سواری کا کہیں ذکر تو نہیں۔لیکن بخاری و مسلم شریف سمیت دیگر کتب احادیث میں معراج کی احادیث میں اس کا ذکرآیا ہے۔بعض شارحین کا کہنا ہے کہ اس جانور کا منہ انسان سے مشاہبت رکھتا تھا اور جسم گھوڑے کا تھا اور اس کے دو پر بھی تھے۔ رنگ بالکل سفید تھا۔جو خچر سے چھوٹا اور گدھے سے بڑا تھا۔ اس کا رنگ چمکدار اور سفید تھا۔ اس کا نام ’’براق‘‘ تھا۔یعنی بجلی سے بھی زیادہ تیزرفتار۔
احادیث میں روایت ہے کہ:
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے راوی کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ میرے پاس براق لایا گیا وہ سفید دراز جانور ہے گدھے سے اونچا خچر سے نیچا اپنی ٹاپ یعنی اپنا قدم اپنی نگاہ کی حد پر رکھتا ہے۔ میں اس پر سوار ہوگیا حتی کہ میں بیت المقدس میں آیا تو میں نے اسے اس کڑے سے باندھا جس سے حضرات انبیاء باندھا کرتے تھے پھر میں مسجد میں داخل ہوا تو اس میں دو رکعتیں پڑھیں پھر میں نکلا تو میرے پاس جبریل علیہ السلام ایک برتن شراب کا اور ایک برتن دودھ کا لائے تو میں نے دودھ اختیار کیا تو جبرئیل علیہ السلام بولے کہ آپ نے فطرت کو اختیار کیا پھر ہم کو آسمان کی طرف چڑھایا گیا ۔ (مسلم شریف)
جب تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو براق پر سوار کیا گیا تو وہ فخر و اِنبساط سے جھومنے لگا کہ آج اسے سیاحِ لامکاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری ہونے کا لازوال اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ براق اس سعادتِ عظمیٰ پر وجد میں آ گیاتھا۔ اس پر حضرت جبرئیلِ امین علیہ السلام نے اس سواری سے فرمایا : ’’رک جا! اللہ کی عزت کی قسم تجھ پر جو سوار بیٹھا ہے آج تک تجھ پر ایسا سوار نہیں بیٹھا‘‘۔
حضور رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو براق پر سوار کرا کے انہیں بیت المقدس کی طرف لے جایا گیا۔ براق کی رفتار کا یہ عالم تھا کہ جہاں سوار کی نظر پڑتی تھی وہاں اس کا قدم پڑتا تھا۔
یہاں کچھ علماء نے ایک بڑی پیاری بات لکھی ہے کہ براق صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اعزاز کے طور پر آپ کو پیش کیا گیا تھا۔ وگرنہ آپ کو اللہ تعالی اس کے بغیر بھی اس سے زائد تیزرفتاری سے بلوا سکتا تھا۔ یا یوں کہیں کہ انبیاء براق کے محتاج نہیں ان کی رفتار تو براق سے بھی تیز ہوتی ہے۔ وہ ایک پل میں یہاں ہیں تو دوسرے پل وہاں۔ دیکھو معراج کی رات بیت المقدس میں تمام انبیاء کی امامت کروانے کے بعد آپ آسمان کی طرف براق پر تشریف لے جاتے ہیں۔ اور وہاں جن انبیاء نے آپ کی امامت میں نماز پڑھی تھی وہ پہلے ہی آسمانوں پر پہنچ چکے تھے۔
قرون وسطی میں براق مسلمان فنکاروں ، شاعروں اور مصوروں کا محبوب موضوع رہا ہے۔ یروشلم میں مسجد صغری میں ایک پتھر رکھا ہوا ہے جو "دیوار گریہ" یا" دیوار براق" کے قریب ہے ۔ اسے براق کی زین بتایا جاتا ہے۔ اسی براق کے نام پر ہی ترکی، بوسنیا اور پولینڈ میں بچوں کے نام براق رکھنے کا رواج ہے۔لیبیا کی ہوائی جہاز کی کمپنی کا نام بھی اسی پر براق ائیر ہے۔انڈونیشیا کی ہوائی کمپنی کا نام بھی براق تھا جسکو 2006 میں بند کردیا گیا۔ چند سال پہلےپاکستان نے اپنا ڈراون طیارہ تیار کیا تھا جس کا نام بھی براق کے نام پر ہی رکھا ہے۔ یعنی براق ڈراون۔ یہ برق نامی ایک لیزر گائیڈڈ میزائل سے لیس ہے۔
یہاں ایک ضمناً بات عرض کرتا چلوں۔ کہ سائنس دانوں کے مطابق دنیا کی تیز ترین چیز روشنی ہے۔ جس کو آئن سٹائن نے اپنی مشہور تھیوری آف ریلیٹویٹی (نظریہ اضافت) میں بیان کیا تھا۔ کہ روشنی ایک لاکھ 86 ہزارمیل فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔ روشنی کائنات کی ایک اہم ترین توانائی ہے اور اس کائنات میں موجود چیزوں کے وجود کا احساس ہمیں روشنی ہی دلاتی ہے۔ جدید فزکس میں ستاروں ، سیاروں اور کہکشاؤں کے درمیان فاصلوں اور رفتار کا تعین روشنی کی رفتار سے کیا جاتا ہے مگر اب فزکس اور کائنات کی تخلیق پر تحقیق کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی تجربہ گاہ کے سائنس دانوں نے کہاہے کہ مسلسل تین سال سے جاری ان کے حالیہ تجربوں سے یہ ثابت ہوا کہ’نیوٹرینو‘ (گاڈ پارٹیکلز یا خدائی ذروں) کی رفتار روشنی کی رفتار سے تیز ہے۔
بہرحال براق کے متعلق زیادہ معلومات میسر نہیں ہیں۔اصل حال اور اس کا ادراک تو ان شاء اللہ جنت میں جاکرہی ہوگا۔اللہ ہم سب کو جنت الفردوس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوس میں جگہ عطاء فرمائے۔ اور جہنم سے اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔آمین

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔