روسی موٹر سائیکلسٹ کے متنازعہ گروپ کی برلن آمد
روسی موٹر سائیکل سواروں کا ایک معروف گروپ نائٹ وولز جرمن دارالحکومت برلن
پہنچ گیا ہے۔ اس گروپ کی جرمن آمد کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا
نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
نائٹ وولز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ قوم پرست روسیوں کا ایک گروپ ہے
اور اسے صدر ولادی میر پوٹن کے ’ہیل اینجلز‘ سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔ ہیل
اینجلز موٹر سائیکل سواروں اور روک میوزک پسند کرنے والوں کا ایک بین
الاقوامی گروپ ہے، جس پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات بھی
عائد ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق نائٹ وولز انتیس اپریل کو ماسکو سے روانہ
ہوئے تھے اور اتوار کی شب برلن پہنچے۔ یہ گروپ اُسی راستے سے ہوتا ہوا برلن
پہنچا، جو 1945ء میں دوسری عالمی جنگ کے دوران سوویت فوجوں نے جرمنی میں
داخل ہونے کے لیےاپنایا تھا۔پولیس نے بتایا کہ نائٹ وولز کے گروپ میں کوئی دو سو موٹر سائیکل سوار شامل ہیں۔ یہ لوگ برلن کے مشہور زمانہ برانڈنبرگ دروازے پر سوویت فوجیوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ایک یادگار پر پھول چڑھائیں گے۔ گزشتہ برس بھی یہ گروپ برلن آیا تھا تاہم سفری پابندیوں کی وجہ سے اس کے کچھ ہی ارکان جرمنی پہنچ پائے تھے۔
نائٹ وولز نے 2014ء میں یوکرائن کے علاقے کریمیا میں روسی مداخلت اور قبضے کی حمایت کی تھی، جس کے بعد سے اسے ایک متنازعہ گروپ قرار دیا جاتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ روسی صدر ولادی مپر پوٹن نائٹ وولز کی کھل کر حمایت کرتے ہیں جبکہ وہ بھی کئی مرتبہ ان کے ساتھ ہی موٹر سائیکل چلا چکے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔