dailymotion-domain-verification=dm67ezljlaa1ez90i ’یونان میں نابالغ تارکین وطن کو قید میں رکھا جا رہا ہے‘ | Daily news

Saturday, May 7, 2016

’یونان میں نابالغ تارکین وطن کو قید میں رکھا جا رہا ہے‘

0 comments
’یونان میں نابالغ تارکین وطن کو قید میں رکھا جا رہا ہے‘ جرمن جریدے ’ڈیئر اشپیگل‘ کے مطابق یونان میں تنہا اور نابالغ تارکین وطن کو تھانوں اور کیمپوں میں قید میں رکھا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مہاجر بچوں کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جرمنی کے کثیر الاشاعت ہفت روزہ جریدے ’ڈیئر اشپیگل‘ نے بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیم ’سیو دا چلڈرن‘ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یونانی حکام ملک میں آنے والے نابالغ اور تنہا پناہ گزینوں کو پولیس اسٹیشنوں اور مہاجر کیمپوں میں قید کیے ہوئے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔