dailymotion-domain-verification=dm67ezljlaa1ez90i شمالی کوریا ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے: کم جونگ اُن | Daily news

Sunday, May 8, 2016

شمالی کوریا ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے: کم جونگ اُن

0 comments

شمالی کوریا ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے: کم جونگ اُن

جزیرہ نما کوریا کے کمیونسٹ ملک کے لیڈر نے اپنے جوہری عدم پھیلاؤ کی کمٹ منٹ پورا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کم جونگ اُن نے حکمران ورکرز پارٹی کی کانگریس میں شریک مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے جوہری و معاشی ترجیحات کو واضح کیا۔ کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے حکمران ورکرز پارٹی کی کانگریس میں شریک ہزاروں مندوبین پر کل ہفتہ کے روز واضح کیا کہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور پہلے حملہ نہ کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ گزشتہ روز ورکرز پارٹی کی کانگریس میں اُن نے اگلے پانچ برسوں کی ملکی ترجیحات اور منصوبوں کی تفصیلات بھی عام کیں۔ کم جونگ اُن نے کانگریس میں یہ بھی کہا کہ اُن کا ملک جوہری عدم پھیلاؤ کی کمنٹ منٹ کو پورا کرتے ہوئے دنیا بھر سے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے عمل کو تقویت دے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ شمالی کوریا جوہری عدم پھیلاؤ کے بین الاقوامی معاہدے سے سن 2003 میں دستبردار ہو گیا تھا۔ ہفتے کے دن مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ اُن نے کہا کہ اُن کی جمہوریہ کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کرے گی اور ان کا استعمال اُسی صورت میں ہو گا جب ملک کی حاکمیت اور خود مختاری کو غیر ملکی جارحیت کا سامنا ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ جوہری حملے کا جواب جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے دیا جائے گا۔ پہلے ایسا خیال کیا جاتا تھا کہ شمالی کوریائی قیادت کسی بھی حملے کا جواب جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے دے سکتی ہے۔ کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے حکمران ورکرز پارٹی کی کانگریس میں شریک ہزاروں مندوبین پر کل ہفتہ کے روز واضح کیا کہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور پہلے حملہ نہ کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ گزشتہ روز ورکرز پارٹی کی کانگریس میں اُن نے اگلے پانچ برسوں کی ملکی ترجیحات اور منصوبوں کی تفصیلات بھی عام کیں۔ کم جونگ اُن نے کانگریس میں یہ بھی کہا کہ اُن کا ملک جوہری عدم پھیلاؤ کی کمنٹ منٹ کو پورا کرتے ہوئے دنیا بھر سے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے عمل کو تقویت دے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ شمالی کوریا جوہری عدم پھیلاؤ کے بین الاقوامی معاہدے سے سن 2003 میں دستبردار ہو گیا تھا۔ ہفتے کے دن مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ اُن نے کہا کہ اُن کی جمہوریہ کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کرے گی اور ان کا استعمال اُسی صورت میں ہو گا جب ملک کی حاکمیت اور خود مختاری کو غیر ملکی جارحیت کا سامنا ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ جوہری حملے کا جواب جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے دیا جائے گا۔ پہلے ایسا خیال کیا جاتا تھا کہ شمالی کوریائی قیادت کسی بھی حملے کا جواب جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے دے سکتی ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔