
bidvertiser
بلاگ کا کھوجی
موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
دلچسپ معلومات : زبردست اور حیرت انگیز معلومات پر مبنی اردو پیج ہے
Powered by Blogger.
Translate
Pages
دلچسپ معلومات
Wednesday, May 11, 2016
آسیب زدہ مقامات
Unknown
8:01 AM
0
comments


آسیب زدہ مقامات
دنیا میں کئی مقامات ایسے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ آسیب زد ہ ہیں جس کی وجہ سے انسان وہاں جانے سے بھی گھبراتے ہیں،اپنے دلچسپ معلوما ت پیج کے دوستوں کوایسے پانچ مقامات کے بارے میں بتاتے ہیں۔ (ماخوذ ڈیلی پاکستان)
Pendle Hill, UK
برطانیہ کے لنکا شائر میں واقع یہ علاقہ آسیب زدہ سمجھا جاتا ہے ، جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ یہاں مبینہ طور پر سن 1612میں جادوگرنیوں کا ٹرائل ہوا تھا۔کہا جاتا ہے کہ 12میں سے ایک جادوگرنی قیدمیں ہلاک ہوئی تھی جبکہ 10کو سزائے موت دی گئی تھی اور صرف ایک بے گناہ پائی گئی تھی۔اس کے بعد مشہور ہوگیا کہ اس جگہ ان جادگرنیوں کی روحیں لوگوں کو تنگ کرتی ہیں۔2009ءمیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران تین لوگ ایک دم شدید بیمار ہوگئے اور دوبارہ یہاں شوٹنگ نہ کی گئی۔
Aokigahara Forest, Japan
ماﺅنٹ فوجی کے قریب واقع یہ قدیم جنگل خودکشی کرنے کے لئے دنیا کی دوسری بڑی جگہ ہے۔1950ءسے اب تک 500سے زائد افراد نے یہاں خودکشی کی ہے جس کی وجہ سے اسے ’خودکشی کا جنگل‘،’درختوں کا دریا‘ اور ’آسیب زدہ جنگل‘بھی کہا جاتا ہے۔جاپانی روایات کے مطابق یہ جنگل بدروحوں سے بھرا پڑا ہے جنہیں جاپانی زبان میں yureiکہا جاتا ہے۔بہت زیادہ گھنا ہونے کی وجہ سے یہا ں آنے والے بھٹک بھی جاتے ہیں اور کئی لوگوں نے درختوں سے جھولتی لاشوں کے بارے میں بھی بتایا ہے۔
Poveglia Island, Italy
چودھویں صدی میں جب طاعون اور سیاہ بخار عام ہوا تو متاثرہ لوگوں کو مرنے کے لئے اس جزیرے پر چھوڑ دیا جاتاتھا۔وینس کے قریب واقع اس جزیرے سے پراسرار چیخوں کی آوازیں بھی سنی جاتی ہیں۔
Paris Catacombs, France
زیر زمین سرنگوں کے اس علاقے کی تاریخ دوہزار سال پرانی ہے اور یہاں ہزاروں انسانی ڈھانچے بھی پائے گئے ہیں۔جب پیرس میں قبرستان مکمل طور پر بھر گئے تو قبریں کھود کر ڈھانچوں کو ان سرنگوں میں منتقل کردیا گیا۔یہاں آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ انہیں روحوں کا لمس بھی محسوس ہوتا ہے۔
Hoia-Baciu Forest, Romania
اس جگہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے زیادہ آسیب زدہ جنگل ہے۔Cluj-Napocaکے پاس واقع اسے رومانیہ کا ’برمودہ ٹرائی اینگل‘بھی کہاجاتا ہے ۔

اس تحریر کو
دلچسپ معلومات
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔